نماز کی فضیلت

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

«الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ، وَالْجُمْعَةُ إِلَى الْجُمْعَةِ، كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ، مَا لَمْ تُغْشَ الْكَبَائِرُ».

پانچ نمازیں، ان گناہوں کو جو ان نمازوں کے درمیان ہوئے، مٹا دیتی ہیں اور (اسی طرح) ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے،جب کہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا گیا ہو.

[صحیح مسلم: 233]

مثلاً جب فجر کی نماز کے بعد ظہر پڑھیں گے تو دونوں نمازوں کے درمیانی عرصے میں جو گناہ، لغزشیں اور خطائیں ہو چکی ہو گی اللہ تعالیٰ ان کو بخش دے گا۔اسی طرح رات اور دن کے تمام صغیرہ گناہ نماز پنجگانی سے معاف ہو جاتے ہیں ،گویا پانچوں نمازوں پر ہمیشگی مسلمانوں کے نامہ اعمال کو ہر وقت صاف اور سفید رکھتی ہے حتیٰ کہ انسان نماز کی برکت سے آہستہ آہستہ صغائر سے باز رہتے ہوئے کبیرہ گناہوں کے تصور سے ہی کانپ اٹھتا ہے۔