والدین کیساتھ حسن سلوک
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“رَغِمَ أَنْفُ ثُمَّ رَغِمَ أَنْفُ ثُمَّ رَغِمَ أَنْفُ قِيلَ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ مَنْ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ عِنْدَ الْكِبَرِ أَحَدَهُمَا أَوْ كِلَيْهِمَا فَلَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ”.
’’(اس شخص کی) ناک خاک آلود ہو گئی (وہ ناکام اور ذلیل ہو گیا) پھر (اس کی) ناک خاک آلود ہو گئی، پھر (اس کی) ناک خاک آلود ہو گئی۔ پوچھا گیا: اللہ کے رسول! وہ کون شخص ہے؟ فرمایا: ’’جس نے اپنے ماں باپ یا ان میں سے کسی ایک کو یا دونوں کو بڑھاپے میں پایا اور پھر (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہوا‘‘۔
[صحیح مسلم: 6510]