رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”جب بندہ اپنے گھر سے نکلے اور یہ کلمات کہہ لے:

بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ

اللہ کے نام سے ، میں اللہ عزوجل پر بھروسا کرتا ہوں ۔ کسی شر اور برائی سے بچنا اور کسی نیکی یا خیر کا حاصل ہونا اللہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔

تو اس وقت اسے یہ کہا جاتا ہے : تجھے ہدایت ملی ، تیری کفایت کی گئی اور تجھے بچا لیا گیا ( ہر بلا سے ) ۔ چنانچہ شیاطین اس سے دور ہو جاتے ہیں اور دوسرا شیطان اس سے کہتا ہے تیرا داؤ ایسے آدمی پر کیوں کر چلے جسے ہدایت دی گئی ، اس کی کفایت کر دی گئی اور اسے بچا لیا گیا“۔

[سنن ابوداود: 5095]