ابوبکر بن عیاش رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
میں نے ابو اسحاق سبعیی کو دیکھا وہ رو رہے تھے، میں نے عرض کیا :اے ابو اسحاق! آپ کس وجہ سے رو رہے ہیں؟کہنے لگے:میری قوت و طاقت ختم ہوگئی،اور مجھ سے نماز چلی گئی ہے۔اب تو میں کھڑے ہوکر صرف سورہ بقرہ اور آل عمران کی ہی قراءت کر پاتا ہوں۔
(الثقات لابن حیان:67/8)