اسامہ رضی اللہ عنہ کی قسمت کے کیا کہنے!
“قَالَتْ أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنَحِّيَ مُخَاطَ أُسَامَةَ قَالَتْ عَائِشَةُ دَعْنِي حَتَّى أَكُونَ أَنَا الَّذِي أَفْعَلُ قَالَ يَا عَائِشَةُ أَحِبِّيهِ فَإِنِّي أُحِبُّهُ”
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اسامہ(بن زید) رضی اللہ عنہ کی ناک صاف کرنا چاہی تو عائشہ رضی اللہ عنہما نے عرض کیا : آپ چھو ڑیے میں صاف کر دیتی ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا : “عائشہ اس سے محبت کیا کرو کیونکہ میں اس سے محبت کرتا ہوں۔”
(سنن الترمذی : 3818)