ابن عباس سے کہا گیا:
ایک آدمی تھوڑے عمل والا تھوڑے گناہوں والا ہے، دوسرا زیادہ عمل والا اور زیادہ گناہوں والا ہے، ان میں سے آپ کے نزدیک زیادہ اچھا کون ہے؟ کہنے لگے: ”میں گناہوں سے بچنے کے برابر کسی چیز کو نہیں سمجھتا”۔
(الزھد لابن المبارک:65) (سندہ صحیح)