اللہ تعالی تمہیں بے وقوفوں اور نااہل لوگوں کی حکمرانی سے بچائے
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا:
“اللہ تعالیٰ تمہیں بے وقوفوں اور نااہل لوگوں کی حکمرانی سے بچائے۔”
حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: بے وقوفوں کی حکومت سے کیا مراد ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: “جو امراء میرے بعد آئیں گے، وہ میرے طریقے کی اقتداء نہیں کرے گے اور میری سنتوں پر عمل نہیں کریں گے۔ جنہوں نے ان کی جھوٹ ہونے کے باوجود ان کی تصدیق کی اور ان کے ظلم و جور کے باوجود ان کی مدد کی، ان کا مجھ سے اور میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور نہ وہ میرے حوض پر آئیں گے، اور جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق نہیں کی اور نہ ان کے ظلم پر ان کی اعانت کی، وہ میرے ہیں اور میں ان کا ہوں اور یہی لوگ میرے پاس میرے حوض پر آئیں گے۔”
(صحیح ابن حیان: 4514)