اللہ زیادہ جانتا ہے!
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
”جس کے پاس علم ہو اور وہ اس کے مطابق بات کہے اور جو جانتا ہو، وہ کہے: اللہ زیادہ جاننے والا ہے۔ یہ بات انسان کے فہم(دین) کا حصہ ہے کہ جس بات کو وہ نہیں جانتا اس کے بارے میں کہے: اللہ زیادہ جاننے والا ہے”۔
(صحیح البخاری: 4809،صحیح مسلم:2798 واللفظ لہ)