امام شعبی رحمہ اللہ سے مسئلہ پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا:میں نہیں جانتا ۔انہیں کہا گیا: آپ یہ کہتے ہوئے شرم محسوس نہیں کر رہے کہ:میں نہیں جانتا! جب عراق والوں کے فقیہ ہیں؟ آپ نے فرمایا:فرشتوں نے تو شرم محسوس نہیں کی تھی۔جب انہوں نے کہا: ہمیں کوئی علم نہیں سوائے اس کے ،جو تو نے ہمیں عطا کیا ہے۔
(اعلام الموقعین:167/4)