ام العلاء رضی اللہ عنہما کہتی ہیں:
رسول اللہ ﷺ نے میری عیادت کی، میں بیمار تھی۔ آپﷺ نے فرمایا: خوش ہو جاؤ، ام العلاء کیوں کہ مومن کی بیماری کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس کی خطائیں معاف کر دیتا ہے۔جس طرح آگ سونے اور چاندی کا میل صاف کر دیتی ہے۔
(سنن ابی داؤد: 3092)