انگلیوں پر تسبیح کرنا
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“تمہارے لیے لازم اور ضروری ہے کہ تسبیح پڑھا کرو، تہلیل اور تقدیس کیا کرو، اور انگلیوں پر (تسبیحات وغیرہ کو) گنا کرو، کیونکہ ان سے (قیامت میں) پوچھا جائے گا اور انہیں گویائی عطا کر دی جائے گی۔ اور تم لوگ غفلت نہ برتنا کہ (اللہ کی) رحمت کو بھول بیٹھو”۔
(جامع ترمذی: 3583)