اچانک آنے والی مصیبت سے بچنے کی دعا
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”جس نے ( شام کو ) تین بار یہ دعا پڑھ لی ‘ اسے صبح تک کوئی اچانک مصیبت نہیں آئے گی۔
بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ.
اللہ کے نام سے ۔۔ وہ ذات کہ اس کے نام سے کوئی چیز زمین میں ہو یا آسمان میں ‘ نقصان نہیں دے سکتی اور وہ خوب سنتا ہے اور خوب جانتا ہے ۔
اور جس نے صبح کے وقت تین بار یہ دعا پڑھ لی اسے شام تک کوئی اچانک مصیبت نہیں آئے گی“۔
[سنن ابو داود:5088]