حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سے عرض کی گئی:
اللہ کے رسول! مشرکین کے خلاف دعا کیجئے۔ آپ نے فرمایا:
إِنِّي لَمْ أُبْعَثْ لَعَّانًا وَإِنَّمَا بُعِثْتُ رَحْمَةً
”مجھے لعنت کرنے والا بناکر نہیں بھیجا گیا،مجھے تو رحمت بناکر بھیجا گیا ہے”۔
(صحیح مسلم:2599)