انسان کا مال
«أَيُّكُمْ مَالُ وَارِثِهِ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ؟» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا مَالُهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ، قَالَ: «فَإِنَّ مَالَهُ مَا قَدَّمَ، وَمَالُ وَارِثِهِ مَا أَخَّرَ»
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:”تم میں سے کون ہے جسے اپنے مال سے زیادہ اپنے وارث کا مال پیارا ہو؟”صحابہ نے عرض کیا : یارسول اللہ! ہم میں کوئی ایسانہیں جسے اپنا مال پیارا نہ ہو ۔ آپﷺ نے فرمایا: ”پھر اس کا مال وہ ہے جو اس نے ( موت سے پہلے ) اللہ کے راستے میں خرچ کیا اور کے وارث کا مال وہ ہے جو وہ چھوڑ کر مرا”۔
(صٰیحح البخاری: 6442)