حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کا رنگ مبارک سفید ،چمکتاہوا تھا اور آپﷺ کا پسینہ مبارک موتی کی طرح تھا اور جب آپ چلتے تو جھکاؤ آگے کو ہوتا اور میں نے دیباج اور ریشم بھی اتنا نرم نہیں پایا جتنی آپ کی ہتھیلی نرم تھی اور میں نے مشک اور عنبر میں بھی وہ خوشبو نہ پائی جو آپ ﷺ کے جسم مبارک میں تھی۔
(صحیح البخاری:3561،صحیح مسلم:2330)