رسول اللہﷺ نے فرمایا:
”اللہ کی راہ میں صبح کو یا شام کو چلنا دنیا اور اس میں جو کچھ ہے، سب سے بہتر ہے۔ اگر اہل جنت کی عورتوں میں سے ایک عورت زمین پر جھانک لے تو زمین و آسمان کے درمیان ہر چیز روشن ہو جائے ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے وہ معطر ہو جائے اور اس عورت کے سر کا ایک دوپٹہ دنیا اور اس میں جو کچھ یے سب سے بہتر ہے”۔
(صحیح البخاری:2706)