سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
میں نے نبی کریمﷺ سے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے بارے میں پوچھا تو آپﷺ نے فرمایا:
” کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے سے اسے آدھا ثواب ملے گا اور لیٹ کے پڑھنے والے کو بیٹھ کر پڑھنے والے سے آدھا ثواب ملے گا”۔
(صحیح البخاری:56)