بہترین نصیحتیں
امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
دل کی زندگی کنجی قرآن پر غور و فکر کرنا، فجر کے وقت نماز پڑھنا اور گناہوں کو ترک کرنا ہے؛ اور رحم حاصل کرنے کی کنجی خالق کی عبادت اور اس کے بندوں پر احسان اور فائدہ پہنچانے کی کوشش کرنا ہے اور رزق کی کنجی استغفار اور تقوٰی ہے؛ اور عزت حاصل کرنے کی کنجی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت ہے؛ اور آخرت کی تیاری کی کنجی خواہشات کا کم ہونا ہے!
(حادی الارواح: 69)