بیت الخلاء میں جاتے وقت آدمی کیا کہے
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’یہ بیت الخلاء ( شیطانوں کے ) حاضر ہونے کی جگہیں ہیں ۔ چنانچہ جب تم میں سے کوئی ( بیت الخلاء میں ) داخل ہو ، تو اسے یوں کہنا چاہیے :
﴿ اللَّهُمَّ إِنِّى أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ ﴾
’’ اے اللہ ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں ناپاک جنوں اور ناپاک جنیوں سے ۔‘‘
بیت الخلاء سے باہر آکر کیا پڑھے
(غُفْرَانَکَ)
’’اے اللہ! میں تیری بخشش کا طلب گار ہوں‘‘۔
[سنن ابن ماجه: 296، 300]