بیوقوف اور نا اہل حکمران
نبی کریم ﷺ نے کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا:
اللہ تعالی تمہیں امارۃ السفھاء سے بچائے! انہوں نے عرض کیا کہ امارۃ السفھاء کیا ہے؟
تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“أُمَراءُ يكونونَ بَعْدي، لا يَهْتَدون بِهَدْيي، ولا يَسْتَنُّون بسِنَّتي، فَمَنْ صدَّقَهم بكَذبِهِم، وأعانَهم على ظُلْمِهِم، فأولئك ليسوا منِّي، ولسْتُ منهم، ولا يَرِدُون عليَّ حوْضي. ومن لم يصدقهم بكذبهم، ولم يعنهم على ظلمهم؛ فأولئك مني وأنا منهم، وسيردون على حوضي”.
’’کچھ ایسے حکمران جو میرے بعد آئیں گے وہ میرے اسوہ کو اپنائیں گے اور نہ ہی میرے طریقے پر چلیں گے، پس جس نے انکے جھوٹ کے باوجود انکی تصدیق کی، اور انکے ظلم میں انکی معاونت کی، تو ایسے لوگ مجھ سے نہیں اور میں ان سے نہیں، ایسے لوگ میرے حوض پر میرے قریب بھی نہیں آ سکیں گے، اور جس نے انکے جھوٹ پر انکی تصدیق کی، نہ انکے ظلم میں معاونت کی، تو ایسے لوگ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، اور یہ لوگ حوض پر میرے پاس آئیں گے‘‘۔
[صحيح الترغيب والترهيب: 2242]