ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا بیان کرتی ہیں کہ
أَنَّهَا كَانَتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، قَالَتْ: فَسَابَقْتُهُ، فَسَبَقْتُهُ عَلَى رِجْلَيَّ! فَلَمَّا حَمَلْتُ اللَّحْمَ، سَابَقْتُهُ، فَسَبَقَنِي! فَقَالَ: >هَذِهِ بِتِلْكَ السَّبْقَةِ<.
میں ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھی، میں نے آپﷺ کے ساتھ دوڑ میں مقابلہ کیا تو میں آپ ﷺ سے آگے بڑھ گئی۔ پھر جب میں بھاری ہو گئی تو آپﷺ مجھ سے بڑھ گئے۔ تو آپﷺ نے فرمایا:”یہ اس (پہلی دوڑ) کا بدلہ ہے۔
(سنن ابی داود:2578)