ترجیحات بدل گئی
ہمارے معاشرے میں گلوکاروں، فنکاروں، اداکاروں اور کھلاڑیوں کو جو مقام ومرتبہ، عزت و احترام اور اہمیت دی جاتی ہے، کبھی عالم دین کو اس کے عشر عشیر بھی اہمیت و عظمت نہیں دی جاتی ہے۔
کوئی گلوکار، کوئی فنکار، کوئی کھلاڑی فوت ہوجائے تو پورا ملک سو گوار ہو جاتا ہے، اور اس کی مدح سرائی کے قصیدے پڑھے جاتے ہیں، لیکن کوئی عالم اس جہاں فانی سے وفات پاجائے یا مظلومات شہید کرایا جائے تو معاشرے کو سانپ سونگھ جاتا ہے، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر اس کی وفات و شہادت کی خبر کو وقت اور یسے کا ضیاع سمجھ جاتا ہے۔
آج ہماری ترجیحات دین اور فکر آخرت نہیں رہی بلکہ ترجیحات کا مرجع و محور خواہشات و مفادیت کا حصوک رہ گیا ہے۔
ہماری ترجیحات میں نہ صرف عدم توازن ہے بلکہ ترجیحات بدل گئی ہیں۔
(ابن شرف الدین دنیا فوری#21 جنوری 2022ء)