تکلیف دہ چیزوں سے محفوظ رہنے کی دعا
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَقِيتُ مِنْ عَقْرَبٍ لَدَغَتْنِي الْبَارِحَةَ قَالَ أَمَا لَوْ قُلْتَ حِينَ أَمْسَيْتَ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ تَضُرَّكَ
ایک شخص رسول اللہﷺکے پاس آیا اور بولا کہ یا رسول اللہٖﷺ مجھے اس بچھو سے بڑی تکلیف پہنچی جس نے کل رات مجھے کاٹ لیا تھا۔آپ نے فرمایا:اگر تو شام کو یہ کہہ لیتا کہ:”میں اللہ کے تمام کامل کلمات کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے بچنے کےلیے جو اس نے پیدا کی “تو تجھے نقصان نہ پہنچتا۔
(صحیح مسلم:2709)