جنتی و جہنمی شخص کی پہچان
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ كُلُّ عُتُلٍّ جَوَّاظٍ مُسْتَكْبِرٍ”.
کیا میں تمہیں بہشتی آدمی کے متعلق نہ بتادوں؟ وہ دیکھنے میں کمزور ناتواں ہوتا ہے لیکن (اللہ کے ہاں اس کا مرتبہ یہ ہے کہ) اگر کسی بات پر قسم کھا لے تو اللہ تعالٰی اسے ضرور پوری کر دیتا ہے۔ اور کیا میں تمہیں دوزخ والوں کے متعلق نہ بتادوں؟! ہر بدخو بھاری جسم والا اور تکبر کرنے والا۔
(صحیح البخاری:4918)