جنت اور جہنم میں ایک غوطہ لگانا
نبی ﷺ نے فرمایا:
“قیامت کے روز ایسے شخص کو لایا جائے گا، جس کا جہنم میں جانا طے ہو چکا ہوگا؛ دنیا میں اس نے بڑھی عیش و عشرت کی ہوگی، اسے دوزخ میں ایک غوطہ دیا جائے گا، اور اسے پوچھا جائے گا؛ اے ابن آدم! کیا دنیا میں تم نے عیش و عشرت دیکھی، کھبی دنیا میں تمہارا نازو نعم سے واسطہ پڑا؟ وہ کہے گا؛ اے میرے رب! تیری قسم کبھی نہیں؛ پھر ایک ایسے آدمی کو لایا جائے گا، کو جنتی ہوگا؛ لیکن دنیا میں بڑی تکلیف کی زندگی بسر کی ہوگی، اسے جنت میں ایک غوطہ دیا جائے گا، اور اسے پوچھا جائے گا؛ اے ابن آدم! کبھی دنیا میں تو نے کوئی تکلیف دیکھی یا رنج و غم سے کبھی تمہارا واسطہ پڑا؟ وہ کہے گا؛ اے میرے رب! تیرے قسم کبھی نہیں؛ مجھے تو نہ کبھی رنج و غم سے واسطہ پڑا۔ نہ کبھی کوئی دکھ یا تکلیف دیکھی!”
(صحیح مسلم: 7088)