جنت میں اللہ کی رضا

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

’’اللہ عزوجل اہل جنت سے فرمائے گا: اے اہل جنت! وہ کہیں گے: لبیک ، اے ہمارے رب ! زہے نصیب کہ تیرے سامنے حاضر ہیں اور بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے، چنانچہ وہ فرمائے گا: کیا تم راضی ہو گئے ہو؟ وہ سب کہیں گے: ہم راضی کیوں نہ ہوں؟ اے ہمارے رب! جبکہ تو نے ہمیں وہ کچھ عطا کر دیا ہے جو تو نے اپنی ساری مخلوق میں سے کسی کو عطا نہیں فرمایا۔ وہ فرمائے گا: کیا میں تمہیں اس سے بھی بہتر عطا نہ کروں؟ تو وہ کہیں گے: اے رب! ( جو تو نے عطا کر دیا ہے ) اس سے افضل کیا ہے؟ وہ فرمائے گا:

“أُحِلُّ عَلَيْكُمْ رِضْوَانِي فَلَا أَسْخَطُ عَلَيْكُمْ بَعْدَهُ أَبَدًا”.

’’میں تم پر اپنی رضا نازل کرتا ہوں، اس کے بعد میں تم سے کبھی ناراض نہ ہوں گا‘‘۔

[صحیح مسلم: 7140]