جنت میں لے جانے واے اعمال

ایمان اور عمل صالح

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ‎﴿٨٢﴾‏

اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک کام کریں وہ جنتی ہیں جو جنت میں ہمیشہ رہیں گے۔(1)

(1)(البقرۃ:82)

دوسری جگہ فرمایا:

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا ‎﴿١٠٧﴾‏

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے کام بھی اچھے کیے یقینا ان کے لیے الفردوس کے باغات کی مہمانی ہے۔

(1)(البقرۃ:82)                                                (2) (الکہف:107)