جنت میں یہ چیزیں نہیں ہوں گی
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
“إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ وَلَا يَتْفُلُونَ وَلَا يَبُولُونَ وَلَا يَتَغَوَّطُونَ وَلَا يَمْتَخِطُونَ قَالُوا فَمَا بَالُ الطَّعَامِ قَالَ جُشَاءٌ وَرَشْحٌ كَرَشْحِ الْمِسْكِ يُلْهَمُونَ التَّسْبِيحَ وَالتَّحْمِيدَ كَمَا تُلْهَمُونَ النَّفَسَ”
“جنتی جنت میں کھائیں اور پئیں گے، لیکن وہ اس میں رفع حاجت کریں گے نہ ناک سنکیں گے، نہ پیشاب کریں گے۔ انھیں ڈکار آئے گی جو کستوری کی طرح خو شبو دار ہو گی(جس سے سب کھایا پیا ہضم ہو جائے گا)، انھیں اللہ کی تسبیح اور اس کی حمد کرنا الہام کیا جائے گا جس طرح انھیں سانس لینا الہام کیا گیا ہے(وہ بے ساختہ اللہ کی تسبیح اور حمدو ثنا کریں گے)”۔
(صحیح مسلم: 2825)