قیامت کے دن ایک بندے کو لایا جائے گا، اللّٰہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: کیا میں نے تجھے کان، آنکھ مال اور اولاد سے نہیں نوازا تھا؟ اور چوپایوں اور کھیتی کو تیرے تابع کردیا تھا، اور قوم کا تجھے سردار بنادیا تھا جن سے بھرپور خدمت لیا کرتا تھا، پھر کیا تجھے یہ خیال بھی تھا کہ تو آج کے دن مجھ سےملاقات کرے گا؟ وہ عرض کرے گا: نہیں، اللّٰہ تعالیٰ فرمائے گا: آج میں بھی تجھے بھول جاتا ہوں جیسے تو مجھے دنیا میں بھول گیا تھا۔ (سنن ترمذي:2428 /راوی: ابوہریرہ اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہما)