رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا

جس شخص نے اللّٰہ کے لیے اس شان کے ساتھ حج کیا کہ نہ کوئی فحش بات ہوئی اور نہ کوئی گناہ تو وہ اس دن کی طرح واپس ہوگا جیسے اس کی ماں نے اسے جنا تھا (یعنی گناہوں سے بالکل پاک ہو جائے گا)۔

(صحیح البخاری:1521، صحیح مسلم:1350)

ایک عمرہ کے بعد دوسرا عمرہ دونوں کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہے اور حج مبرور (جس حج میں حاجی اللّٰہ کی نافرمانی کا ارتکاب نہ کرے) کی جزا جنت کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

(صحیح البخاری:1773)

حج اور عمرہ مسلسل کرتے رہو۔ یقیناً یہ فقر اور گناہوں کو اسطرح زائل کر دیتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی لوہے، سونے اور چاندی کے میل کچیل کو زائل کر دیتی ہے۔اور حج مبرور کا ثواب تو جنت سے کم نہیں۔

(سنن نسائی:2632)