لوگوں کےدلوں کے فساد اور خرابی کے 6 اسباب
امام حسن بصری رحمه الله فرماتے ہیں:
“فساد القلوب متولد من ستة أشياء، أولها: يذنبون برجاء التوبة، ويتعلمون العلم ولا يعملون به، وإذا عملوا لا يخلصون، ويأكلون رزق الله ولا يشكرون، ولا يرضون بقسمة الله، ويدفنون موتاهم ولا يعتبرون”.
دلوں کے فساد اور خرابی کے چھے اسباب ہیں:
1: توبہ کی اُمید پر گناہ کرتے ہیں۔
2: علم سیکھتے ہیں، لیکن عمل نہیں کرتے۔
3: جب عمل کریں، تو نیت میں اخلاص نہیں ہوتا۔
4: اللہ کا رزق کھاتے ہیں، لیکن اسکا شکر ادا نہیں کرتے۔
5: اللہ کی تقسیم پر راضی نہیں ہوتے۔
6: مردوں کو دفن کرتے ہیں، لیکن خود عبرت حاصل نہیں کرتے!”۔
[إيقاظ أولي الهمم العالية: 132]