دل کا گرہن

امام ابنِ قيم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

«متى رأيت القلبَ قد ترحَّل منه حبُّ الله والاستعداد للقائِهِ، وحلَّ به حبّ المخلوق والرضا بالحياةِ الدُّنيا والطمَأْنينَة بها، فاعْلَم أنَّه قد ‌خُسِف ‌به». ’’جب آپ دیکھیں! کہ دل سے اللہ کی محبت اور اُس سے ملاقات کی تڑپ رخصت ہوچکی ہے اور اس کی جگہ لوگوں کی محبت دل میں رَچ بس گئی ہے اور دل دنیاوی زندگی پر ہی مطمئن اور راضی ہو چکا ہے، تو سمجھ لیں! کہ دل پر گرہن لگ چکا ہے!‘‘۔
[بدائع الفوائد 3/ 1200]