حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے میرا شانہ پکڑ کر فرمایا:
كُنْ فِي الدُّنْيَا كَأَنَّكَ غَرِيبٌ
”دنیا میں اس طرح ہو جا جیسے تو مسافر یا راستہ چلنے والا ہو“۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے:
إِذَا أَمْسَيْتَ فَلَا تَنْتَظِرِ الصَّبَاحَ ، وَإِذَا أَصْبَحْتَ فَلَا تَنْتَظِرِ الْمَسَاءَوَخُذْ مِنْ صِحَّتِكَ لِمَرَضِكَ وَمِنْ حَيَاتِكَ لِمَوْتِكَ
”شام ہو جائے تو صبح کے منتظر نہ رہو اور صبح کے وقت شام کے منتظر نہ رہو ، اپنی صحت کو مرض سے پہلے غنیمت جانو اور زندگی کو موت سے پہلے “۔
[صحیح البخاری:6416]