دینی طلبہ پر خرچ کرنا روزی کا باعث
انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں: نبی اکرمﷺ کے زمانے میں دوبھائی تھے، ان میں ایک نبی اکرمﷺ کی خدمت میں رہتا تھا اور دوسرا محنت ومزدوری کرتا تھا، محنت ومزدوری کرنے والے نے ایک مرتبہ نبی اکرمﷺ سے اپنے بھائی کی شکایت کی تو آپﷺ نے فرمایا:
«لَعَلَّكَ تُرْزَقُ بِهِ».
’’شاید تجھے اسی کی وجہ سے روزی ملتی ہو‘‘۔
[سنن الترمذي: 2345]
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔