ذرا سوچ سمجھ کر
ناقص اور کمزور معلومات کی بنیاد پر راۓ قائم کرنا علم و آگہی کا نقص ہے اور ایسی معلومات کی بنیاد پر حکم لگانا جہالت ہے۔
سورۃ الحجرات کی یہ آیت:
{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُو} [الحجرات:6]
’اے ایمان والو! جب بھی تمہارے پاس کوئی فاسق خبر لے کر آئے تو اس کی خوب تحقیق کر لیا کرو’۔
ایسے تمام رویوں کو شامل ہے، لہذا بات بہت احتیاط سے کرنی چاہیے۔