امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
“للْعَبد رب هُوَ ملاقيه وَبَيت هُوَ ساكنه فَيَنْبَغِي لَهُ أَن يسترضي ربّه قبل لِقَائِه ويعمّر بَيته قبل انْتِقَاله إِلَيْهِ”.
’’بندے کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اس کا ایک رب ہے جسے وہ ملنے والا ہے اور اس کا ایک گھر ہے جس میں وہ رہنے والا ہے اس کو چاہیے کہ اپنے رب کی ملاقات سے پہلے اسے راضی کر لے اور اپنے گھر (قبر) میں منتقل ہونے سے پہلے اسے آباد کر لے‘‘۔
[الفَوَائِد: 31 ]