مرہ بن عبد اللہ رضی اللّٰہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ کے پاس مہمان آیا، آپؐ نے اپنی بیویوں کے پاس کھانا لانے کے لیے کسی کو بھیجا، ان میں سے کسی کے پاس کچھ نہ ملا تو آپ ﷺ نے یہ دعا کی:
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ،فَاِنَّهُ لَا يَمْلِكُهَا اِلَّا اَنْتَ
”اے اللّٰہ! میں تجھ سے تیرے فضل اور رحمت کا سوال کرتا ہوں، کیونکہ تو ہی اس کا مالک ہے“۔
اسی وقت آپ ﷺ کو ایک بھنی ہوئی بکری تحفے میں دی گئی، تو آپﷺ نے فرمایا:
یہ اللّٰہ کا فضل ہے اور اب ہم اس کی رحمت کے منتظر ہیں۔
(المعجم الكبير للطبرانى:178/10)