راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا
حضرت ابو برزہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا:
“يَا نَبِيَّ اللَّهِ عَلِّمْنِي شَيْئًا أَنْتَفِعُ بِهِ قَالَ اعْزِلْ الْأَذَى عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ”.
اللہ کے نبی! آپ مجھے کوئی ایسی بات سکھا دیں جس سے میں نفع حاصل کروں۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دیا کرو‘‘۔
(صحیح مسلم: 2618)