رسو ل ﷺ کا حلیہ مبارک
“قَالَ مَا مَسِسْتُ حَرِيرًا وَلَا دِيبَاجًا أَلْيَنَ مِنْ كَفِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا شَمِمْتُ رِيحًا قَطُّ أَوْ عَرْفًا قَطُّ أَطْيَبَ مِنْ رِيحِ أَوْ عَرْفِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ”
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ ﷺ کی رنگت میں چمک دمک تھی،آپ کے سینے کے قطرے مو تیوں کی طرح تھے، جب آپ چلتے تو آگے کی طرف جھک کر چلتے تھے، میں نے رسول اللہ ﷺ کی ہتھیلی سے زیادہ نرم، دیباج اور ریشم کو بھی نہیں پایا اور نبی ﷺ کے بدن ا طہر سے زیا دہ معطر، کستوری یا عنبر کی خو شبو نہیں سو نگھی۔
(صحیح البخاری : 3561، صحیح مسلم : 2330)