حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس بات کا ذکر کیا کہ لوگوں نے دنیا میں سے کیا کچھ حاصل کر لیا ہے، پھر فرمایا:
“میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا تھا؛ آپ پورا دن بھوکے رہتے، اور آپ ﷺکو سوکھی ہوئی سخت کھجور بھی میسر نہ ہوتی تھی، جِس سے اپنا پیٹ بھر لیتے!”
[صحيح المسلم:2978]