رفاعہ بن رافع زرقی ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کی اقتداء میں نماز پڑھ رہے تھے ۔ جب آپ رکوع سے سر اٹھاتے تو سمع الله لمن حمده کہتے ۔ ایک شخص نے پیچھے سے کہا:
رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُّبَارَكًا فِيهِ
آپ ﷺ نے نماز سے فارغ ہو کر دریافت فرمایا کہ کس نے یہ کلمات کہے ہیں ، اس شخص نے جواب دیا کہ میں نے ۔ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا :” میں نے تیس سے زیادہ فرشتوں کو دیکھا کہ ان کلمات کے لکھنے میں وہ ایک دوسرے پر سبقت لے جاناچاہتے تھے “۔
[صحیح البخاری:799]