سلسلہ حجیت حدیث
حدیث و سنت اور قرآن کریم آپس میں اس طرح لازم و ملزوم ہیں کہ دونوں کو جدا نہیں کیا جا سکتا، یہی وجہ ہے کہ ایک ہی شرعی حکم کی تفصیل و تشریح کچھ قرآن کریم میں ہے، کچھ حدیث رسول ﷺ میں؛ تاکہ کوئی بھی اکتفا کرکے دوسرے سے غافل نہ ہو۔ جو صرف قرآن کریم کی بات کرتے ہیں وہ دین کے اکثری حصے پر عمل سے محروم ہیں، یا پھر ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔