سوئی گیس کھینچنے کے لیے کمپریسر لگوانا درست نہیں،
کیونکہ یہ ہمسائیوں کی حق تلفی ہے، جس پر شریعت میں سخت وعید ہے۔ نبی کریم ﷺ نے تین دفعہ فرمایا: اللہ کی قسم وہ مومن نہیں ہے۔ صحابہ کرام نے استفسار کیا: اے اللہ کے رسول کون بد نصیب؟ فرمایا: جس کے تکلیف دو رویے سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو،۔ اس طرح متعلقہ محکمے کے مطابق یہ عمل کسی حادثے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے، اور قانونی طور پر بھی جرم ہے۔
(لجنۃ العلماء للافتاء، فتوی نمبر: 1142)