سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی فضیلت
آنحضرت ﷺ نے ایک مرتبہ فرمایا کہ اپنی صحبت اور مال کے ذریعہ مجھ پر ابوبکر کا سب سے زیادہ احسان ہے اور اگر میں اپنے رب کے سوا کسی کو دلی دوست بنا سکتا تو ابوبکر لو بناتا۔
مزید فرمایا: دیکھو مسجد کی طرف تمام دروازے (جو صحابہ کے گھروں کی طرف کھلتے تھے) بند کر دیے جائیں۔ صرف ابوبکر رضی اللہ عنہ کا دروازہ رہنے دیا جائے۔
(صحیح بخاری: 3654)