محمد بن حنفیہ فرماتے ہیں:
میں نے اپنے والد گرامی(حضرت علی ؓ)سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ کے بعد سب سےافضل کون ہیں؟توانھوں نے جواب دیا: حضرت ابوبکر ؓ ۔ میں نے پوچھا: پھر کون؟توا نھوں نے فرمایا: اس کے بعد حضرت عمر ؓ ۔ مجھے اس بات کا اندیشہ ہوا کہ اب آپ حضرت عثمان ؓ کا نام ذکر کریں گے تو میں نے کہا: اس کے بعد پھر آپ(افضل) ہیں؟یہ سن کر انھوں نے فرمایا: میں تو صرف عام مسلمانوں جیسا ایک آدمی ہوں۔

[صحیح البخاری:3671]