سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تائید آسمانوں سے
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
«وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلَاثٍ، فِي مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ، وَفِي الْحِجَابِ، وَفِي أُسَارَى بَدْرٍ»
’’میں نے تین باتوں میں اپنے رب کی موافقت کی ، مقام ابراہیم ( کو نماز کی جگہ بنانے) کے متعلق، حجاب میں اور بدر کے قیدیوں کے بارے ‘‘۔
[صحیح مسلم: 6206]