سیدہ ھند رضی اللہ عنہ
ابو سفیان رضی اللہ عنہ کی زوجہ، اور معاویہ رضی اللہ عنہ کی والدہ محترمہ کا سم گرامی ‘ہند’ سے ہے۔ اس کو بعض لوگ “ہندو”ہ’ کے اضافے کے ساتھ بولتے ہیں۔ یہ درست نہیں۔
شاید وہ سمجھتے ہیں کہ ‘ہند’ مرد کا نام ہے، اور ‘ہندہ’ عورت کا۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ یہ ‘ہ’ کے بغیر ہی قدیم زمانے سے خواتین کے لیے رائج ہے۔
جس طرح ناموں کے آخر میں ‘ہ’ یا ‘ۃ’ کا مطلب ضروری نہیں کہ وہ کسی خاتون کا نام ہے، اس طرح ہر مونث کے نام کے آخر میں اس کا آنا ضروری بھی نہیں۔
ہند، ہاجرہ بغیر ‘ۃ’ کے مونث کے لیے ہیں، جبکہ ‘حمزۃ’ اس کے ساتھ بھی مذکر کے لیے ہے۔
حافظ خضر حیات حفظہ اللہ