شب براءت
امام ابو بکر ابن العربی مالکی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
پندرہ شعبان کی رات کے متعلق کوئی بھی قابل اعتماد حدیث موجود نہیں، نہ اس کی فضیلت میں اور نہ ہی اس رات میں عمریں لکھی جانے کے حوالے سے لہذا آپ اس رات کی التفات نہ کریں۔
(احکام القرآن: 117/4)
حافظ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
شعبان کی پندرہویں شب کے متعلق مروی روایات میں سے کوئی بھی پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتی۔
(المنار المنیف: 98۔99)