شب و روز کی پیاری سنتیں
نبی کریم ﷺ نے جمعہ کے روز کا اہتمام کرنے کی توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:
“جس نے جمعہ کے روز اچھی طرح غسل کیا اور مسجد میں اول وقت میں پہنچا، پیدل چل کے آیا اور سوار نہ ہوا، امام سے قریب ہوکر بیٹھا اور غور سے سنا اور لایعنی امور سے گریز کیا، تو اس کے لیے ہر قدم پر ایک سال کے روزوں اور قیام کے برابر ثواب ہے۔”
(سنن ابی داود: 345)