حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
ایک آدمی نبی ﷺکے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا: آپ فرمائیں ایک شخص جہاد کو جاتا ہے، ثواب اور شہرت دونوں کا طلبگار ہے، اسے کیا ملے گا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے کچھ نہیں ملے گا‘‘۔
اس شخص نے سوال تین دفعہ دہرایا، ہر دفعہ آپ نے فرمایا: ”اسے کچھ نہیں ملے گا‘‘ پھر آپ نے فرمایا: “إِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبَلُ مِنْ الْعَمَلِ إِلَّا مَا كَانَ لَهُ خَالِصًا وَابْتُغِيَ بِهِ وَجْهُهُ”. ’’اللہ تعالیٰ صرف اسی عمل کو قبول فرماتا ہے جو خالص اس کے لیے کیا جائے اور صرف اس کی رضا مندی مقصود ہو‘‘۔
(سنن النسائی:3142)